ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ کائنات آواز کی باز گشت ہے دراصل کائنات ایک اجتماعی فہم ہے کائنات میں موجود ہر ذرے ، سیارے ، ستارے ، چرند پرند ، حیوان ، انسان، جنات اور فرشتے ، شعور کیسے حاصل کرتے ہیں؟ کبھی سوچا سب کو زندگی کی تحر یکات کیسے ملتی ہہیں؟ ہر شعور اپنے اندر کائنات کی معلومات کا ریکارڈ رکھتا ہے۔ بالکل ایک سپر کمپیوٹر کی مانند جس میں ہر قسم کے کوائف اور حالات کا مکمل ریکارڈ و ڈیٹا موجود ہے۔
چونکہ شعور سے رابطے کا ذریعہ آواز ہے جو ازل سے اب تک متواتر ہے (ہو جا)۔ اسی آواز کو اصطلاحا ً ہم ہاتف غیبی کہتے ہیں جس کے معنی "غیب کا پکارنے والا ہے"۔ یہ آواز کائنات میں ہر وقت دور کرتی رہتی ہے اور فنا و بقا کے عمل کو جاری رکھے ہوے ہے
چونکہ کُن کی آواز تخلیقی روشنیوں کی حامل ہے جو ہر شے کی تخلیق کا باعث بنتی ہیں اسی طرح "اَلَستُ" کی بازگشت یا اس کی روشنیاں ہر شے کی حرکت کا باعث ہیں یہ بھی مسلسل و متواتر ہے جو کہ خدا کا ارادہ ہے، قرآن حکیم میں رَبّ العزت نے زماں کو امر اور مکاں کو خلق کہہ کر مخاطب فرمایا ہے ۔
مختصر یہ کہ "اَلَستُ" کی بازگشت سے ہی زماں و مکاں نے وجود پایا۔ لہذا کسی شخص کے دل و دماغ کو جب مرکزیت حاصل ہو جاۓ اور وہ آلائش سے پاک ہو جائے تو ایسا انساں متوجہ ہو کر اسے سُن سکتا ہے سوال کرے تو جواب پاسکتا ہے۔
شیباحیدری 💜💙💚🧡💗
Stay in the loop for updates and never miss a thing. Are you interested?
Yes
No
Undo
Interested
Ticket Info
To stay informed about ticket information or to know if tickets are not required, click the 'Notify me' button below.