📣 دعوت نامہ
مقابلہ تقریر و ملی نغمہ
(جشنِ آزادی اور معرکۂ حق)
بموقعہ: 78واں یومِ آزادی پاکستان اور نوجوانوں کا عالمی دن
زیرِ اہتمام:
ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن، ملتان
ایسپائر کالج، ملتان
📝 موضوعِ تقریر:
"حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک: جشنِ آزادی اور معرکۂ حق"
📌 شرائط و ضوابط:
مقابلے میں سکول (ششم تا دہم) اور کالج (انٹرمیڈیٹ لیول) کی دو کیٹیگریز ہوں گی۔
ہر مقرر کو 3 منٹ دیے جائیں گے، زائد وقت پر نمبر کٹیں گے۔
پیپر ریڈنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔
تمام شرکاء وقت پر آئیں، تاخیر پر شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
ملی نغمے صرف بغیر میوزک کے پیش کیے جائیں گے۔
ایک ادارے سے ایک طالبعلم اور ایک طالبہ شرکت کر سکتے ہیں۔
ججز کا فیصلہ حتمی ہوگا، کسی قسم کا اعتراض قبول نہیں کیا جائے گا۔
شرکت کے خواہشمند حضرات 11 اگست 2025 تک اپنا نام درج کروا دیں۔
🏆 انعامات:
تمام شرکاء کو اسنادِ شمولیت دی جائیں گی۔
پوزیشن ہولڈرز کو کتب، ٹرافیاں، اور شیلڈز پیش کی جائیں گی۔
📅 تاریخ و مقام:
13 اگست 2025، بروز بدھ، صبح 9 بجے
مقام: اسپائر کالج، سیداں والا بائی پاس چوک، ملتان
آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہوگی۔
زیرِ نگرانی:
پروفیسر ریاست علی
پرنسپل، اسپائر گروپ آف کالجز، ملتان
میزبان:
نعیم اقبال نعیم
صدر، ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن
📞 مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں: 03017410963