Book Exhibition , 7 June | Event in Islamabad | AllEvents

Book Exhibition

Achi Batien

Highlights

Sat, 07 Jun, 2025 at 12:00 pm

Pindora, Rawalpindi, Pakistan

Advertisement

Date & Location

Sat, 07 Jun, 2025 at 12:00 pm (PKT)

Pindora, Rawalpindi

Islamabad, Pakistan

Save location for easier access

Only get lost while having fun, not on the road!

About the event

Book Exhibition
❤️زندگی کا سب سے بڑا سبق❤️

سعید جعفری نے اپنی دوسری بیوی جینیفر کے لیے مدھر جعفری کو طلاق دے دی تھی۔ لیکن اس تجربہ کار اداکار نے اپنے دل دہلا دینے والے افسوس سے دل جیت لیے ہیں۔ان کا یہ احساس ان کے اس دنیا سے رخصت ہونے کے چند سال بعد 30, جولائی 2019ء میں سامنے آیا۔
بالی ووڈ کے مشہور کیریکٹر اداکار سعید جعفری کی ڈائری سے:

میں 19 سال کا تھا جب میری شادی مہرونیما سے ہوئی جو 17 سال کی تھی۔ جیسے جیسے میں بڑا ہوا، میں نوآبادیاتی ہندوستان میں برطانوی ثقافت سے بہت متاثر ہوا۔ میں نے روانی سے انگریزی بولنا سیکھا، دیدہ زیبی کے ساتھ سوٹ پہننا، اور بے عیب آداب مجلس سیکھے۔ لیکن مہرونیما بالکل میرے برعکس بڑی ہوئی، گھریلو، ایک روایتی ہاؤس وائف۔ میرے تمام مشورے اور نصیحتیں اس کی بنیادی شخصیت کو نہیں بدل سکے - وہ ایک فرماں بردار بیوی، ایک پیار کرنے والی ماں اور ایک اچھی گھر بنانے والی تھی۔
لیکن وہ، وہ نہیں تھی جو میں چاہتا تھا۔ جتنا میں نے اسے بدلنے کی کوشش کی، اتنا ہی ہم الگ ہوتے گئے۔ آہستہ آہستہ وہ ایک خوش مزاج نوجوان لڑکی سے ایک خاموش غیر محفوظ عورت میں تبدیل ہو گئی۔ اسی دوران میں اپنی ایک ساتھی اداکارہ کی طرف متوجہ ہونا شروع ہو گیا کیوں کہ اس میں وہ سب کچھ تھا جو میں میری بیوی میں چاہتا تھا۔
شادی کے 10 سال بعد، میں نے مہرونیما کو طلاق دے دی، اپنا گھر چھوڑ دیا اور اپنی ساتھی اداکارہ سے شادی کر لی۔ میں نے مہرونیما اور اپنے بچوں کے مالی تحفظ کو یقینی بنا دیا تھا۔ تقریباً 6-7 ماہ تک سب کچھ ٹھیک رہا۔ پھر میں نے محسوس کرنا شروع کیا کہ میری نئی بیوی دیکھ بھال کرنے والی اور پیار کرنے والی نہیں تھی۔ اسے صرف اپنی خوب صورتی، اپنے عزائم، اپنی خواہشات اور ضروریات کی فکر تھی۔ کبھی کبھی مجھے مہرونیما کا خیال رکھنے والا لمس اور میری بھلائی کی فکر یاد آتی تھی۔
زندگی آگے بڑھ گئی۔ میں اور میری نئی بیوی دو افراد ایک گھر میں رہتے تھے، لیکن اس گھر میں ایک روح نہیں رہتی تھی۔ میں نے پلٹ کر کبھی یہ جاننے کی بھی کوشش نہیں کی کہ مہرونیما اور میرے بچوں کے ساتھ کیا ہوا۔
اپنی دوسری شادی کے تقریباً 6-7 سال بعد میں نے ایک نووارد مشہور شیف مدھر جعفری پر ایک مضمون دیکھا، جس نے حال ہی میں اپنی کھانا پکانے کی ترکیبوں کی ایک کتاب لانچ کی تھی۔ جس لمحے میں نے اس ذہین، خوب صورت خاتون کی تصویر پر نظر ڈالی، میں دنگ رہ گیا۔ وہ مہرونیما تھی۔ لیکن یہ کیسے ہو سکتا ہے ؟؟؟ اس نے دوبارہ شادی کی تھی اور اپنا پہلا نام بھی تبدیل کر لیا تھا۔
میں اس وقت بیرون ملک شوٹنگ کر رہا تھا۔ وہ اب امریکہ میں رہتی تھی۔ میں نے امریکہ جانے والی اگلی ہی فلائٹ پکڑی۔ میں نے اس کے بارے میں تحقیقات کیں کہ وہ کہاں ہے اور اس سے ملنے چلا گیا۔ اس نے مجھے دیکھنے سے انکار کر دیا۔ میری بیٹی جو 14 سال کی تھی، اور بیٹا جو 12 سال کا تھا، انھوں نے اسے بتایا کہ وہ مجھ سے آخری بار بات کرنا چاہتے ہیں۔ اس کا نیا شوہر اس کی طرف تھا۔ وہ اب میرے بچوں کا قانونی باپ بھی تھا۔
آج تک، میں نہیں بھول سکتا کہ میرے بچوں نے مجھے کیا کہا۔
انہوں نے مجھے بتایا کہ ان کا نیا باپ سچی محبت کا مطلب جانتا ہے۔ اس نے منفیت کا پنجرہ توڑ دیا۔ اس نے مہرونیما کو ویسے ہی قبول کیا جیسی کہ وہ تھی، اور کبھی بھی اس نے اسے وہ بنانے کی کوشش نہیں کی جو وہ چاہتا تھا۔ کیوں کہ وہ اسے اپنے آپ سے زیادہ پیار کرتا ہے۔ اس نے اسے اپنی رفتار سے بننے دیا اور کبھی بھی اپنی خواہشات کو اس پر تھوپنے کی کوشش نہیں کی۔ اس نے اسے بطور فرد قبول کیا اور اس سے لطف اندوز ہوا جیسی کہ یہ تھی۔ اور وہ آج اپنے دوسرے شوہر کی بے لوث محبت اور قبولیت کے تحت ایک پراعتماد، محبت کرنے والی، خود انحصار والی خاتون بن چکی ہے۔

جہاں میں خود غرضی سے بھرا ہوا تھا، وہاں اس کی شخصیت کے تقاضوں اور عدم قبولیت نے اسے کچل دیا تھا اور پھر اپنی خود غرضی میں میں نے اسے ضائع کر دیا تھا۔ منفیت کا پنجرہ بناتا رہا تھا۔
میری زندگی کا سب سے بڑا سبق:

" آپ ان لوگوں کو نہیں بدلتے جن سے آپ محبت کرتے ہیں، آپ ان سے ویسے ہی پیار کرتے ہیں جیسے وہ ہیں..."
(سعید جعفری)

نوٹ:-
آج بھارتی اداکار سعید جعفری مرحوم کی یہ تحریر انگریزی میں ہماری نظر سے گزری۔ اس تحریر نے دل چھو لیا اس لیے سوچا اس تحریر کو اردو میں آپ سب تک پہنچایا جائے۔ کیوں کہ یہ زندگی کا ایک بہت بڑا اور بنیادی سبق ہے جو ہم میں سے اکثر نے پڑھا ہی نہیں ہوتا۔ یہ اصول ہر جذباتی تعلق کی بنیاد ہے اسی لیے اگر اس اصول پر عمل نہ کیا جائے تو ہم بڑی قیمتی محبتیں کھو دیتے ہیں۔ جب کہ میاں بیوی کے تعلق میں عموماً یہ مسئلہ اپنی شدید ترین شکل میں نظر آتا ہے۔ بڑی بات ہے کہ سعید جعفری نے یہ سمجھا اور اس کا اعتراف بھی کیا ورنہ لوگوں کو تو محبت میں کی گئی اپنی زیادتیوں کا احساس تک نہیں ہوتا۔ اس تحریر کو پڑھ کر فلم " محبتیں" کا ڈائیلاگ یاد آ گیا کہ:
" جو پیار کرے وہ تم سے کرے، تم جیسے ہو ویسے کرے
کوئی تم کو بدل کر پیار کرے، تو وہ پیار نہیں سودا کرے
اور صاحبا! پیار میں سودا نہیں ہوتا ❤️

27, جولائی 2024ء


Also check out other Exhibitions in Islamabad.

interested
Stay in the loop for updates and never miss a thing. Are you interested?
Yes
No

Ticket Info

To stay informed about ticket information or to know if tickets are not required, click the 'Notify me' button below.

Advertisement

Nearby Hotels

Pindora, Rawalpindi, Pakistan, Islamabad, Pakistan

Just a heads up!

We have gathered all the information for you in one convenient spot, but please keep in mind that these are subject to change.We do our best to keep everything updated, but something might be out of sync. For the latest updates, always check the official event details by clicking the "Find Tickets" button.

Get updates and reminders

Host Details

Achi Batien

Achi Batien

Are you the host? Claim Event

Advertisement
 Book Exhibition , 7 June | Event in Islamabad | AllEvents
Book Exhibition
Sat, 07 Jun, 2025 at 12:00 pm