بخدمت تمام احباب و کارکنانِ جمعیت و عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع مردان
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته
یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہماری ضلعی کانفرنس، جو جمعیت علماء اسلام کے زیرِ سایہ 21 ستمبر 2025 بروز اتوار کو منعقد ہونے جا رہی تھی، جس میں مہمانِ خصوصی قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب دامت برکاتهم کی شرکت متوقع تھی،
بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر مؤخر کر دی گئی ہے، کیونکہ مولانا صاحب اس اجتماع میں شرکت اس تاریخ کو نہیں کر سکیں گے۔
اب یہ بابرکت اجتماع *عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع مردان* کے زیر اہتمام،
*2 اکتوبر 2025 بروز جمعرات* کو ان شاءاللہ منعقد کیا جائے گا۔
تمام احباب، کارکنان، علماء کرام، ذمہ داران اور محبین سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس نئی تاریخ کو نوٹ فرمائیں، اور اس عظیم دینی اجتماع میں بھرپور شرکت کر کے ختم نبوت کے مشن کو تقویت بخشیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اخلاص، اتحاد، اور استقامت کے ساتھ دین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔
*والسلام
(منتظمین عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع مردان)*
Stay in the loop for updates and never miss a thing. Are you interested?
Yes
No
Undo
Interested
Ticket Info
To stay informed about ticket information or to know if tickets are not required, click the 'Notify me' button below.