Event

شھداء کربلا

Advertisement

آج شہدائے کربلا کی یاد میں جامعہ انوار مصطفیٰ حسینیہ گوئیندی مسجد قمبر شریف کی طرف سے عظیم الشان محفل و فاتحہ خوانی ـ
الحمدللہ ثم الحمدللہ
جامعہ ہٰذا کی طرف سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہِ محرم الحرام کی مناسبت سے عظیم الشان محفلِ شہدائے کربلا کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد نواسۂ رسول ﷺ، سید الشہداء امام حسین علیہ السلام اور آپ کے جاں نثار رفقاء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور نئی نسل کے قلوب میں دین کی عظمت، اہلِ بیت سے محبت اور قربانی کا جذبہ بیدار کرنا۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، بعد ازاں حمد و نعت کی پرنور محفل سجی جس میں طلبہ نے اپنی دلکش آواز میں بارگاہِ الٰہی اور بارگاہِ رسالت ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
ہم دل کی گہرائیوں سے جامعہ انوار مصطفیٰ حسینیہ گوئیندی مسجد قمبر شریف کے تمام اساتذہ کرام، منتظمین، مہمانانِ گرامی، کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے
محفلِ شہدائے کربلا کو کامیاب بنانے میں ہر ممکن کوشش کی۔
یہ وہ اساتذہ کرام ہیں جن کے علم و اخلاص کی روشنی نے طلبہ کے دلوں میں محبتِ اہل بیت اور غیرتِ دینی کی شمعیں روشن کیں،
اور جنہوں نے نہ صرف ہمیں علمی راہ دکھائی بلکہ عمل، عقیدت، کا سبق بھی دیا۔
ہم خاص طور پر محترم حضرت علامہ مولانا مفتی غلام مصطفیٰ کلال حسینی صاحب دامت برکاتهم کا شکر گزار ہیں جنہوں نے جگر کو گرما دینے والا، روح کو جھنجھوڑ دینے والا، اور فتنوں کے چہرے بے نقاب کرنے والا خطاب فرمایا،
اور ہمیں بتایا کہ محبتِ اہل بیت کوئی بناوٹی نعرہ نہیں، بلکہ اہل سنت کا ورثہ اور دلوں کا چراغ ہے۔
فیضان مرشد حسین جاری رہے گا ✍️
12 محرم الحرام 1447ھ
8-7-25



Advertisement
Share with someone you care for!

Best of Karachi Events in Your Inbox