مردان: مہمند لویہ جرگہ ضلع مردان کا ایک اہم اور تاریخی اجلاس حجرہ جمال شاہ مہمند میں منعقد ہوا، جس میں تنظیمی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر نگران سیٹ اپ کے خاتمے کا اعلان کیا گیا۔
مہمند لویہ جرگہ ضلع مردان کے تمام ممبران کی مشترکہ رائے سے جمال شاہ مہمند کو صدر جبکہ لیاقت علی مہمند کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔ انتخاب کا عمل خوشگوار اور باہمی اتفاقِ رائے سے مکمل ہوا۔
اجلاس میں شریک تمام شرکاء نے نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ نئی قیادت مہمند قوم کے مسائل کے حل، باہمی اتحاد اور تنظیم کو مزید فعال بنانے میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔
شرکاء نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ مہمند لویہ جرگہ آئندہ بھی اتحاد، مشاورت اور باہمی احترام کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے قوم کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔
تفصیلی رپورٹ دیکھئے
Mursaleen khan Mohmand
Stay in the loop for updates and never miss a thing. Are you interested?
Yes
No
Undo
Interested
Ticket Info
To stay informed about ticket information or to know if tickets are not required, click the 'Notify me' button below.