بشکریہ روزنامہ *الحباب* دہلی
04.02.2026 بروز بدھ
*بڑی شان والے*
وہ معراج والے ہیں قرآن والے
ہیں نور مجسم بڑی شان والے
ہمیں کیا مٹائیں گےشیطان والے
ہیں حنان و منان و رحمان والے
ثناۓ حبیب خدا میں لگے ہیں
جو ہیں جامیؔ ٫ سعدیؔ وحسان والے
بسےہیں جہاں میں غلامان احمد
ہیں ایران وتوران وجاپان والے
درودوں کی کثرت سے راحت ملے گی
ہوں یرقان والے یا سرطان والے
مہ پاک پاکر کریں گے عبادت
*”نہ چھوڑیں گے روزہ رضا خان والے“*
شہنشاہ کونین کے ہیں بھکاری
ہوں امریکی ٫ ترکی یا سوڈان والے
نہیں ہوتے مرعوب ہرگز کسی سے
حقیقت میں ہیں جوبھی ایمان والے
نہ بھٹکیں گے وہ راہِ حق سے معظؔم
ہیں پختہ جو ایمان و ایقان والے
معظؔم ارزاں شاہی دوست پوری قصبہ دوست پور سلطان پور (یوپی)